21 اپریل، 2023، 4:06 AM

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایرانی حجاج اور ریاض اور جدہ میں سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل دوبارہ کھولنے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بھی جلد ریاض اور تہران میں ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی وفود کے تبادلے کو اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ وزارت خارجہ میں میرے معاونین اور مشن ٹیم ریاض اور جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اور قونصل خانہ مقررہ وقت پر اور حج سے قبل دوبارہ کھولنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جلد ریاض اور تہران میں ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب ایرانی حجاج اور ریاض اور جدہ میں سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل دوبارہ کھولنے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرے گا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تکنیکی وفود کی کوششیں مثبت اور تعمیری تھیں اور دونوں ممالک مزید تعاون کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

News ID 1916026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha